سیکرٹری بلدیات، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر،ایم ڈی واسا کا لاہور ڈویلپنمٹ پلان کی زیر تعمیر سائٹس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے لاہور ڈویلپنمٹ پلان کی زیر تعمیر سائٹس کا دورہ کیا اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری سکیموں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا. سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں, ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق, ایم ڈی واسا غفران احمد ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپویشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا, ایڈشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مدثر نواز بھی ہمراہ تھے. اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے بھی دورہ کے دوران ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری سکیموں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے تحت اسکیموں کی تکمیل میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی کامیابی میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ اہم منصوبہ کی تکمیل وقت پر یقینی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام زونل افسران اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو احسن انداز میں بطورِ ٹیم ورک پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اہم منصوبہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب ازخود بریفنگ بھی لے رہی ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button