کرسمس ڈے کی مناسبت سے ڈی سی آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا

کرسمس ڈے کی مناسبت سے ڈی سی آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مدثر نواز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جعفر حسین بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسطرو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے و دیگر بھی ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں. مسیحی برادری نے کرسمس ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹنے پر ڈی سی لاہور نے شکریہ ادا کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button