*بغیر این او سی روڈ کٹ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں،کمیٹی پلاننگ کے ساتھ مانیٹرنگ کرے،کمشنر لاہور کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ہدایات*

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور امور و اقدامات کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے کمرشل ایریاز اور ڈومیسٹک ایریاز میں صفائی کے حوالے سے پلاننگ پر بریفنگ دی گئی۔ واسا لاہور کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے کہ شہر میں مزید 10 انڈر گراونڈ واٹر ٹینکس بنیں گے، این او سی ز کے مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس میں رہائشی ایریاز میں قائم سکولزو نجی ہسپتالوں کی پارکنگ کے مسئلہ کے حل کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔ سی ٹی او لاہور نے اڈاپلاٹ کے گرد ٹریفک روانی پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے محفوظ ٹریفک روانی کیلئے روڈ مارکنگ، زیبرا کراسنگ و سائنیج کیلئے ٹریفک و ٹیپا پلاننگ کا جائزہ لیا اور سڑکوں پر غیر ضروری ٹریفک سائینیج بورڈز کو ہٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ضلعی روڈ کٹ کمیٹی کو فوری فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر این او سی روڈ کٹ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں، کمیٹی پلاننگ کے ساتھ مانیٹرنگ کرے، لاہور کے تمام محکموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ این او سی کے بغیر روڈ کھدائی نہیں ہونی چاہیے، سیف سٹی اتھارٹی بعض ایریاز میں سگنلز تعطل بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر کرے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، چیف انجینر ٹیپا اقرار حسین، ایم ڈی واسا غفران احمد و پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button