زندگی بھر کے پولیو مرض سے نجات والدین کی اولین ذمہ داری ہے، پولیو مہم میں لاہور میں5 سال کی عمر تک کے 22لاکھ 30ہزار134 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے،کمشنرلاہور

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے 22 دسمبر تک جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز پولیو فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں، آبپاشی کالونی دھرم پورہ اور مین بازار باغبانپورہ کا دورہ کیا۔ اے ڈی سی جی لاہور شجعین وسترو، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب اور انچارج پولیو ٹیمز نے پولیو فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی بارے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ لاہور میں 5 سال کی عمر تک کے 22 لاکھ 30 ہزار 134 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے، 5825 موبائیل پولیو ٹیمز، 371 فکسڈ ٹیمز متحرک ہیں، 214 ٹرانزٹ پوائنٹس کو بھی ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں سے ایپ کے ذریعے ڈیٹا اپلوڈنگ اور ریکارڈ رجسٹر و انسداد پولیو مائکروپلان کے مطابق ابتک کی انٹریز کو خصوصی طور پر چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ انسداد پولیو قومی فریضہ ہے، فیلڈ ٹیمیں جانفشانی سے ہر دروازے پر دستک دے رہی ہیں، شہری اور والدین مکمل تعاون کریں، پولیو زندگی بھر کی معزوری ہے، اپنے بچوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button