کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت اجلاس، ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے 10 میں سے 9 سکمیوں کی منظوری دے دی

کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کی منظوری کے حوالے سے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی کل 10 ترقیاتی سکیمیں منظوری کے لیے پیش کی گئیں۔ پیش کردہ ترقیاتی سکیموں میں پبلک بلڈنگ سیکٹر، پیرا کی 2، ہائیر ایجوکیشن سیکٹر کی 1، ہوم اکنامکس کالج کی 1 سکیم، پبلک بلڈنگز سیکٹر بی او آر کی 4 سکیمیں اور اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر ایل ڈی اے کی 2 سکیمیں شامل ہیں۔کمشنرلاہور مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل ورکنگ کمیٹی نے پیش کردہ 10 سکیموں کا جائزہ لیا۔ کمشنرلاہور کو ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے 10 میں سے 9 سکمیوں کی منظوری دے دی جبکہ ہائر ایجوکیشن سکیم کے حوالے سے کہا گیا کہ ہائر ایجوکیشن سکیم کی مزید تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ ہر ترقیاتی سکیم میں تمام ایس او پیز کی مکمل جانچ ناگزیر ہے، سکیم کی معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ناگزیر ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، ڈی سی قصور آصف رضا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد اقبال سمیت لاہور ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز و ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button