*تعلیمی ادارے، بازار ہوں یا شاپنگ مالز، خواتین کی عزت محفوظ بنانے کیلئے حکومت پنجاب عملی اقدام کر رہی ہے،بلال یاسین*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پی سی ہوٹل میں خواتین کے کردار پر سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پنجاب کے ہر سیکٹر میں ہر لحاظ سے مضبوط اور محفوظ بنایا جارہا ہے۔تعلیمی ادارے، بازار ہوں یا شاپنگ مالز، خواتین کی عزت محفوظ بنانے کیلئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب کے کاروباری سیکٹر میں بلاسود قرضوں کی فراہمی اور محفوظ ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر بلاسود 15 لاکھ قرض دیا جارہا ہے۔ صوبے میں خواتین کے فعال کردار کی مثال وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ہیں۔ سیمینار میں پاکستان کے کاروباری منظرنامے میں خواتین کو درپیش چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔سیمینار کا انعقاد میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن اور لاہور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے کیا گیا۔نائب صدر ویمن چیمبر آف کامرس لاہور،معروف شاعر رحمان فارس اور دیگر اضلاع کے چیمبر آف کامرس سے خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

جواب دیں

Back to top button