لاہور (نمائندہ خصوصی) لیڈرز میڈیا اویرنیس فاؤنڈیشن کا اہم اجلاس گزشتہ روز چیئرمین سید علی بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں عثمان غنی صدر، محمد نصیر الحق ہاشمی سئنیر نائب صدر ،سید مصور علی زنجانی سیکرٹری جنرل ،اعجاز احمد اعجاز جوائنٹ سیکرٹری، شیخ مسرور احمد فنانس سیکرٹری اور مہر عبدالروف سیکرٹری انفارمیشن نے شرکت کی ۔

اجلاس میں عبدالقادر طاہر صاحب کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کےلئے دیے گئے عطیہ کو سراہا گیا اور چند روز قبل عبدالقادر طاہر کے داماد عمران یعقوب کی ناگہانی وفات پر ان کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ ہوا کہ آئندہ تمام رفاہی پروجیکٹس ایگزیکٹیو کونسل کی منظوی کے بعد شروع کیےجائیں گے۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ تھیم پارک کے سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے لئیے پوری تحقیق اور مشاورت کے بعد مستحقین کی مدد کی گئی جس میں ریسکیو 1122 کا تعاون بھی قابل تحسین رہا۔ سید علی بخاری نے سیلاب زدگان کےلئیے خصوصی کاوش پر مہر عبدالروف سیکرٹری انفارمیشن کو شہید پاکستان حکیم محمد سعید کی سوویں سالگِرہ کے موقع پر حکومت پاکستان کی طرف جاری کئے گئے یادگاری ٹکٹ سے نوازا۔اجلاس میں شیخ مسرور احمد فنانس سیکرٹری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انہیں تحائف پیش کیے گئے۔چئیرمین سید علی بخاری کی طرف سے معزز عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔






