*چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ ڈاکٹر واصف میمن کی پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹر آمد*

چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ ڈاکٹر واصف میمن نے پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا سے ملاقات کی۔ محکمانہ امور اور انفورسمنٹ افسران کی کارکردگی بارے آگاہ کیا گیا۔سروسز سیلز ٹیکس کے نفاذ، ادارہ جاتی اصلاحات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں اداروں کے سربراہان نے ڈیٹا شیئرنگ، استعداد کار میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے محصولات میں بہتری لانے پر اتفاق کیا۔ بین الصوبائی ہم آہنگی کو مضبوط بنا کر ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے بارے بھی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین ایس آر بی کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ نے رواں مالی سال میں اصلاحات اور محصولات کے ریکارڈ پر چیئرمین پی آر اے کی کاوشوں کو سراہا۔چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے کہا کہ عرصہ دراز سے سروسز پر ٹیکس نہ دینے والے سیکٹرز سے متعلق قانون سازی میں باہمی معاونت کی جائے گی۔ افسران کے باہمی دوروں سے بہتر کوآرڈی نیشن اور سیکھنے کے مواقع ملیں گے۔

جواب دیں

Back to top button