صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا دورہ لاہور۔کمشنرلاہور آفس آمد۔ کمشنر لاہور مریم خان نے بلوچستان زیر تربیت اے سی ز کو خوش آمدید کہا۔ کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت صوبہ بلوچستان کے 48 زیرتربیت افسران کے لئے تعارفی و بریفنگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈویلپمنٹ افسران، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر ضلعی انتظامی محکموں کے افسران نے ورکنگ سٹریٹیجی، رابطہ کار، میکانزم و ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ زیر تربیت افسران کو لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، ستھرا پنجاب پروگرام، کلائمیٹ چینج اقدامات، بیوٹیفکیشن و دیگر اہداف و چیلنجز پر تفصیلا بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور مریم خان نے لاہور میں ورکنگ، کے پی آئیز، ڈویلپمنٹ پلانز کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ کمشنر لاہور نے آمدہ رمضان نگہبان پیکج، بسنت فیسٹیول پر حکومت پنجاب کی پروگرامز پر روشنی ڈالی۔کمشنر لاہور مریم خان نے پنجاب حکومت کے شہری خدمات فراہمی، سہولیات کے نئے پروگرامز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر تمام اضلاع سے کارکردگی رپورٹ لیتی ہی، مون سون، فلڈنگ رسپانس پیشگی تیاری، رپورٹنگ اور بلاتاخیر آپریشنز سے ترتیب دیتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ دو دہائیوں کے بعد لاہور کی حدتک بسنت فیسٹیول پر شہریوں میں بڑی گرمجوشی پائی جارہی ہے، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بسنت کیلئے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔

کمشنرلاہور کو بلوچستان زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے روایتی بلوچی چادر اور شیلڈ پیش کی گئی، کمشنر لاہور مریم خان نے بلوچستان زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز وفد کی سینیر مینیجمنٹ کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔






