ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا ٹیپاہیڈ آفس، ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ٹیپاہیڈ آفس اور ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا ۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ ٹیپا ٹریفک روانی کو موثر بنانے کے لیے شہر کے مصروف ترین پوائنٹس کی ری ماڈلنگ کر رہا ہے۔

اجلاس میں آوٹ فال روڈ، ریٹی گن روڈ، بھائی گیٹ، راوی روڈ سمیت دیگر اہم مقامات کی مجوزہ ری ماڈلنگ بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کے مصروف ترین پوائنٹس پر ٹریفک انجینئرنگ کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ شہر میں غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف جاری خصوصی مہم بارے بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں لگے ٹریفک سائن بورڈ کی صفائی و مرمت کو یقینی بنایا جائے۔ ٹیپا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے و بلا امتیاز کارروائیوں کے لیے آئی ٹی بیسڈ اقدامات کرے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر ایڈمن و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے ہمراہ ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا ۔ا س موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ٹھوکر انٹری پوائنٹ کی ری ماڈلنگ اور توسیع سے شہریوں کو بڑی سہولت مل رہی ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر جاری کام رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button