میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بعض افسران کے خلاف لگائے گئے الزامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے جامع انکوائری کا حکم دے دیا ہے جس سے شہری انتظامیہ کے شفافیت، احتساب اور منصفانہ طرزِ حکمرانی کے عزم کی توثیق ہوتی ہے،کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات اور شکایات کو اہم قرار دیتے ہوئے میئر کراچی نے اس بات پر زور دیا کہ ٹینڈرنگ اور بولی کے عمل میں شفاف، کھلا اور مسابقتی نظام کو یقینی بنانا میٹروپولیٹن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ میرٹ، انصاف اور ادارہ جاتی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ خریداری (پروکیورمنٹ) کے عمل کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیے تفصیلی انکوائری شروع کر دی گئی ہے،میئر کراچی نے میونسپل کمشنر کے ایم سی محترمہ سمیرا حسین کو ہدایت کی کہ وہ ٹینڈرنگ، بولی اور خریداری سے متعلق تمام طریقہ کار کا جامع اور غیرجانبدارانہ انداز میں جائزہ لیں، انکوائری کے دوران یہ بھی جانچا جائے گا کہ آیا متعلقہ قوانین، ضوابط اور معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کی مکمل پابندی کی گئی یا کسی مرحلے پر کوئی بے ضابطگی یا کوتاہی سامنے آئی،بروقت کارروائی اور جلد فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے میونسپل کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ وہ تین دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کریں، رپورٹ میں واضح نتائج، حقائق پر مبنی تجزیہ اور شفافیت کو مزید مضبوط بنانے اور کے ایم سی کے ادارہ جاتی نظام میں بہتری کے لیے سفارشات شامل ہوں گی،مزید برآں، میئر کراچی نے کنٹریکٹرز، متعلقہ فریقین اور عوام کو یقین دہانی کرائی کہ اگر کوئی فرد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی یا بدعنوانی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف بلاامتیاز قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاہم اگر الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے تو ادارے اور اس کے افسران کی ساکھ کے تحفظ کے لیے حقائق ریکارڈ پر لائے جائیں گے، بلدیہ عظمیٰ کراچی شفاف طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی اصلاحات اور مؤثر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، یہ انکوائری کنٹریکٹرز، سرمایہ کاروں اور شہریوں کے اعتماد کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوامی وسائل کے منصفانہ، شفاف اور جوابدہ استعمال کو یقینی بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا باغِ جناح فریئر ہال میں چھٹے سالانہ میری گولڈ فلاور شو کا افتتاح
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
2 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
6 دن ago






