بلدیاتی انتخابات،پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے قانونی فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی گئی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شکیل احمد میاں نے صدارت کی۔

سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ،سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،ڈی جی ای الیکشن کمیشن،ڈائریکٹر لاء نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ جوائنٹ پروینشل الیکشن کمشنر،ڈائریکٹر لیگل لوکل گورنمنٹ ، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز لوکل گورنمنٹ بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز اور یونین کونسلوں کی حد بندی کے حوالے سے جائزہ لیا۔کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے قوانین کا جائزہ لے کر 10 فروری کو رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہے۔

جواب دیں

Back to top button