چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور کمرشل عمارات کے نقشوں کی منظوری کو جلد آن لائن کرنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے نقشوں کی آن لائن منظوری، پراپرٹی سٹیٹس کی آن لائن دستیابی کی سہلوت کی فراہمی اور ریکارڈ کی سفٹنگ ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے شہریوں کو خدمات کی فراہمی آئی ٹی کے ذریعے مزید آسان بنانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے ایل ڈی اے سیٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹر اور آئی ڈنٹیفکیشن سیل کا معائنہ بھی کیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف سیکرٹری کو فیسلٹیشن سنٹر میں کی گئی اصلاحات اور زیر تعمیر سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم (کنٹرول روم)بارے بریفنگ دی۔آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈرون کیمروں پر مشتمل کنٹرول روم ٹاؤن پلاننگ، انجینئرنگ، ہاؤسنگ اور میٹرو پولیٹن کی ورکنگ کی سرویلنس کرے گا۔بعد ازاں چیف سیکرٹری نے ایل ڈی اے کے امورسے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریونیو جنریشن اور جاری و مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری نے ایل ڈی اے کی850 کنال قیمتی پراپرٹی واگزار کرانے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے اپنی سکیموں میں ٹائٹل اونرشپ یقینی بنا ئے اور ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جیز، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، ایم ڈی واسا، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔