وزیر صحت خواجہ عمران نذیر و ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم کی پانچویں روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا. پولیو مہم کے پہلے پانچ روز میں اب تک 20 لاکھ 78 ہزار 439 پانچ سال سے کم عمر کے بچے پولیو کے قطرے پی کر محفوظ کیے گئے ہیں. منسٹر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ٹاؤن وائز تمام ڈی ڈی ایچ اوز سے تفصیلی بریفنگ لی. تمام ڈی ڈی ایچ اوز فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ یقینی بنائیں. منسٹر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پولیو مہم کا آج کیچپ اپ ڈے ہے اور آج بھی پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی، منسٹر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کیچپ اپ ڈے میں رہ جانے والے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم میں 22 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف پورا کیا جائے گا.
منسٹر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پولیو ورکرز ایمانداری اور جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور پولیو مہم میں کوتاہی و غفلت کا مظاہرہ نہ کریں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکمے ملکر کام کریں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک ہیں.