ڈی سی لاہور کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان پیشرفت سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنرز، ایم او آر کاشف جلیل، زونل افسران نے شرکت کی. ڈی سی لاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق جاری سکیموں پر تفصیلی بریفنگ لی.
ڈی سی لاہور نے تمام اسکیموں پر جلد از جلد پیشرفت کی ہدایت کی اور کہا کہ اسکیموں پر کام شروع کیا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ ایک میگا پراجیکٹ ہے اس کی تکمیل ڈیڈ لائن کے مطابق ہو اور تمام زونل افسران اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو احسن انداز میں بطورِ ٹیم ورک پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی کامیابی میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی کامیابی میں کسی کو بھی خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اہم منصوبہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب ازخود بریفنگ بھی لے رہی ہیں.