ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل علامہ اقبال زون کے مختلف مقامات کے دورے،صفائی، تجاوزات کا جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل علامہ اقبال زون کے مختلف مقامات کے دورے کئے. انہوں نے عبدالستار ایدھی روڈ، سمسانی قبرستان کے باہر و دیگر مقامات پر صفائی، نزد منیر چوک تجاوزات و جھگیوں کے انخلاء کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ عمیر، ایل ڈبلیو ایم سی حکام و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون محمد خواجہ عمیر نے صفائی اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

صفائی ستھرائی و تجاوزات کے لئے گرینڈ آپریشن جاری ہے، بہترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز صفائی کے لیے مشینری و دیگر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں. ڈی سی لاہور نے واضح ہدایات کیں کہ صفائی انتظامات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی کے ساتھ جھگیوں و جانوروں کے انخلاء اور تجاوزات پر بھی فوکس کریں. انہوں نے کہا کہ 2 دن کے اندر اندر جھگیوں کے پوائنٹس کا خاتمہ یقینی بنایا جائے. خانہ بدوش دوبارہ آباد نہ ہوں، اس کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے، ٹیموں کو ٹاسک سونپے جائیں اور شہری آبادی سے جانوروں کا انخلاء بھی یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے جانوروں کا انخلاء ضروری ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عارضی و مستقل تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تجاوزات مافیا کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے. اسسٹنٹ کمشنرز نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور جلد تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل ہی تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button