کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایف ڈی اے)کا اجلاس منعقد ہوا ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔کمشنر نےایس ڈی جیزکی ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت پر بریفنگ لی۔
کمشنر سلوت سعید نے ایف ڈی اے سٹی میں ڈویژنل پبلک سکول کے قیام کی پیشرفت سے آگاہی بھی لی۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس کا قیام کے لئےباقی ماندہ دستیاب فنڈز بھی فراہم کئےجارہے ہیں۔