گورنمنٹ کالج فار بوائز اورخواتین سیٹلائٹ ٹاؤن میں ڈویژنل سطح کی سائنسی نمائش کا انعقاد،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی بطور مہمان خصوصی شرکت

ہائرایجوکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج فار بوائز اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن میں ڈویژنل سطح کی سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا،نمائش میں 93 بوائز و گرلز کالجز کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا،مہمانان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق، کمشنر سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر امان اللہ راٹھور، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ، پرنسپلز ڈاکٹر نذیر احمد انصار، پروفیسر سعدیہ آصف بھی موجود تھے۔ سائنسی نمائش میں بوائز میں گورنمنٹ گرایجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن نے پہلی، گورنمنٹ گرایجوایٹ اسلامیہ کالج نے دوسری اور گورنمنٹ گرایجوایٹ کالج منڈی بہااؤالدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی،

طالبات میں گورنمنٹ گرایجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کی پہلی، گورنمنٹ گرایجویٹ گرلز سٹی کالج کی دوسری اور گورنمنٹ گرلز مسلم گرایجویٹ کالج ناروال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

طالبات میں گورنمنٹ گرلز گرایجوایٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن نے پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ سٹی گرلز گرایجویٹ سٹی کالج نے دوسری،گورنمنٹ گرلز مسلم گرایجویٹ کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button