روایتی اور قدرتی صحت کی دیکھ بھال کے موضوع پر "یونانی میڈیسن: امکانات اور چیلنجز” کے عنوان سے دو روزہ سمپوزیم پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے زیرِ اہتمام اور ڈیپارٹمنٹ آف ایسٹرن میڈیسن، فیکلٹی آف میڈیکل سائنسز، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے قائداعظم آڈیٹوریم، نیو کیمپس میں منعقد ہوا۔تقریب میں چیف پیٹرن سعدیہ راشد اور پریزیڈنٹ ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان کے علاوہ ملک بھر سے آئے ممتاز ماہرینِ طب، محققین، اساتذہ، اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔معزز مہمانانِ گرامی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ملک شہباز علی کھوکھر، ڈاکٹر سعید الہی، وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر ذوالفقار علی، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر رئوف اعظم،جناب ڈاکٹر حکیم زاہد اشرف ، ڈاکٹر احمد کمال، اور ڈاکٹر حمیدہ علی سمیت دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ

یونانی میڈیسن، اپنے روایتی پس منظر اور سائنسی بنیادوں کے امتزاج کی بدولت، مستقبلِ قریب میں عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ حکومتی تعاون، جدید تحقیقی طریقوں کے استعمال، اور تعلیمی و تحقیقی اداروں کی توسیع سے اس شعبے میں ترقی کے نئے در وا ہو رہے ہیں۔






