پنجاب میں متعدداسسٹنٹ کمشنرز کےتقرروتبادلے،بلال زبیر،عبدالقدیر،جواد حسین،سعدیہ جمال،الماس صبیح ثاقب شامل

حکومت پنجاب نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کےتقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کو اسسٹنٹ کمشنر شرق پور تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد عبدالقدیر کو اسسٹنٹ کمشنر گجرات تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہراں ورکاں جواد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد تعینات کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شرق پور سعدیہ جمال کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہراں ورکاں تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری الماس صبیح ثاقب کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تعیناتی کے منتظر ثناء اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button