صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری فیصل اکرام کے ہمراہ سیالکوٹ کا دورہ

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری فیصل اکرام کے ہمراہ شہر کا دورہ، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام و انصرام کا جائزہ لیا۔ اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، چودھری فیصل اکرام اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال کے علاوہ ایس ڈبلیو ایم سی کے مقامی حکام اور کنٹریکٹر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں دیہی و شہری علاقوں میں صفائی کے یکساں سہولیات کی فراہمی کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو مکمل طور پر آوٹ سورس کردیا گیا، انہوں نے موقع پر موجود کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ 15 دنوں کے اندر ساما معاہدہ کے تحت ہیئومین ریسورس اور مشینری کی فیلڈ میں دستیابی کو یقینی بنائیں اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کا فوری آغاز کریں۔ انہوں نے کہاکہ ویسٹ آپریشن کی تمام گاڑیوں کی لائیو ٹریکنگ کی جائے گی جبکہ ویسٹ کنٹینر کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی جس کو ناصرف ایس ڈبلیو ایم سی مانیٹر کریں گے بلکہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی اس کی لائیو اسس دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہروں اور دیہات میں ویسٹ انکلیوائرز اور عارضی ویسٹ کلیکشن پوائنٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام صفائی کے عملہ کی جاب ان اور جاب آؤٹ حاضری لگائی جائے گی اور ان کی گاہے گاہے چیکنگ بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آوٹ سورس کئے گئے نظام کے تحت ٹرپ کاونٹنگ سسٹم کے تحت پیمنٹ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آوٹ سورس معائدہ کے تحت کنٹریکٹر کا ایک ماہ کا گریس پیریڈ رہ گیا ہے اور اس کے بعد قابل اطمینان کام نہ ہونے پر آن لائن جرمانے بھی دینے ہوں گے جو ناقابل معافی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹر فاسٹ موڈ میں آگے بڑھے اور اس ضمن میں غفلت کا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے بصورت دیگر کنٹریکٹ کینسل کردیا جائے گا اور بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے۔ ستھرا پنجاب کے ذریعے صوبہ میں صفائی کے ایسا جامع نظام دیا ہے جو ہمارا دین میں نصف ایمان کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کمپنی کے مقامی حکام اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اس پراجیکٹ کی اہمیت اور حساسیت کو سمجھے اور اس ضمن میں اپنے فرائض منصبی پورے دیانت داری اور جانفشانی سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے اوقات کار طے کئے جائیں اور صفائی کا آپریشن علی الصبح شروع کیا جائے اور ویسٹ پوائنٹ سے کوڑا لفٹنگ کے اوقات کار پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ سروس لیول انڈیکیٹر ز کے تحت ایس ڈبلیو ایم سی پرفارم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا واحد مقصد صفائی کا مثالی نظام قائم کرنا ہے جس کی بنیادی ذمہ داری کنٹریکٹر کے کندھوں پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹر ڈور ٹو ڈور کلیکشن کیلئے فیلڈ میں جا کر پلاننگ کریں اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔ قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، ایس ڈبلیو ایم سی اور تحصیل کنٹریکٹر (ایس ڈبلیو ایم سی) کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، چودھری فیصل اکرام ، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال ، اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر ، سی او ایس ڈبلیو ایم سی کاشف رندھاوا، سی او ایم سی ایس ملک اکرم اور سی او ضلع کونسل سیالکوٹ فدا میر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے ٹائم لائن مقرر کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button