کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کامیگا ڈویلپمنٹ سکیموں، زیر تعمیر عمارتوں کا دورہ،ایم سی گوجرانوالہ کی بریفنگ

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نےمیگا ڈویلپمنٹ سکیموں( ای رجسٹریشن سنٹر شاہین آباد، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور دین محمد لائبریری) کی زیر تعمیر عمارتوں کا دورہ کیا۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت بارے بلڈنگ حکام، بورڈ آفس اور میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حکام سے بریفنگ لی، منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہری مستفید ہوں گے، حکومتی خدمات کی فراہمی کا معیار بھی بہتر ہوگا۔ ای رجسٹریشن سنٹر کا قیام ریونیو سروسز کی فراہمی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ریونیو سروسز کی فراہمی میں نہ صرف آسانی پیدا ہوگی بلکہ شفافیت پیدا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ان منصوبوں میں استعمال ہونے والا مٹیریل بھی سو فیصد معیاری ہو۔ عوامی منصوبوں پر خرچ ہونے والے ایک ایک پیسے کا درست استعمال کیا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اس موقع پر کہا کہ جلد جی ٹی روڈ شاہین آباد پر جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ای رجسٹریشن سنٹر قائم کر دیا جائے گا جس کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اس رجسٹریشن سنٹر میں دونوں تحصیلوں کے سب رجسٹرارز اور ریونیو سروسز، رجسٹریشن کی سروسز اور دیگر تمام ریونیو سروسز ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سہولت کاؤنٹر بزنس کمیونٹی کو بھرپور سہولت فراہم کرے گا اس میں شفٹوں میں ٹرینڈ عملہ تعینات کیا جائے گا اور ریونیو سروسز کی فراہمی کی شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button