پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے،شان الحق، سارہ ارشد،محمد سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن شان الحق کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق علی ارشد کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن تعینات کردیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس آف کونسل سارہ راشد کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سرگودھا توقیر حیدر کاظمی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس آف کونسل تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر محمد سلیم کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو محمد نواز گوندل کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب محمد مزمل بشیر کو ڈائریکٹر وومن پروٹیکشن اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔محمد اعتزاز انجم کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پاپولیشن ڈوپلپمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے گوجرانوالہ عتیق الرحمن کو ڈائریکٹر وومن ڈوپلپمنٹ پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری وومن ڈوپلپمنٹ نعیم افضل کو ڈپٹی سیکرٹری آئی پی سی (آئی اینڈ سی ونگ) محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول ماجد بن احمد کو ڈپٹی سیکرٹری وومن ڈوپلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے ۔ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن ایڈیشنل چیف سیکرٹری آفس سفیان دلاور کو ڈپٹی سیکرٹری پرسنل محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button