پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات

پنجاب حکومت نے7 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ گریڈ 21 کے آفیسر سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد شعیب اکبر کو تبدیل کر کے انکی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہے انھیں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اینڈ نارکوٹکس کنٹرول تعینات کیا گیا ہے انھیں پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے۔گریڈ 20 کے سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جاوید اختر محمود کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن (پنجمن) سائرہ عمر کو تبدیل کر کے سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تعینات کیا گیا ہے ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس مبین الہی کو تبدیل کر کے ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن(پنجمن ) تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کو تبدیل کر کے ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس لگایا گیا ہے وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں تقرری کے منتظر حسین احمد رضا چوہدری کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر گریڈ 20کے افسر اقبال حسین کو سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button