وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں ہر ڈی ایچ کیو میں نیورالوجسٹ اورپیڈزنیورالوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اورنرس کو فوری طورپر تین ما ہ کی سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ شروع کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فوری طورپر سٹروک پیشنٹ کیلئے ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم دیا۔ ضلعی ہسپتالوں کے ڈاکٹرفالج کے مریض کے فوری علا ج کیلئے سپیشلسٹ اورکنسلٹنٹ کے ٹیلی فونک رابطہ کرسکیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹروک مینجمنٹ سنٹر کیلئے نرسز ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی اور ریسکیورز سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کرانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فالج کے علا ج کیلئے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فالج کے علاج کیلئے گولڈن آورز کی اہمیت مسلمہ ہے،آگاہی مہم خود لیڈ کروں گی۔پنجاب کے ہر چلڈرن ہسپتال میں سٹروک مینجمنٹ سینٹر بنائیں گے۔ چاہتے ہیں کہ کسی مریض کو علاج کیلئے بڑے شہر نہ جانا پڑے۔اجلاس میں پنز کے نیورالوجسٹ ڈاکٹر قاسم بشیر نے سٹروک مینجمنٹ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا کہ 25سال سے زائد العمر4میں سے ایک شخص فالج کا خطرہ ہوتا ہے۔فالج کے پری ہاسپٹل،ہاسپٹل اورپوسٹ ہاسپٹل کیئر کیلئے آگاہی اورٹریننگ لازمی ہے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
5 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
7 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



