پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں 20لاکھ سے زائدافراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان شریف کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس میں نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھرگھر جاکروزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی۔ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بنک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گے۔ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا۔ بنک آف پنجاب کے مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جاسکے گی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف رمضان نگہبان کارڈ نے ایکٹیویشن کے لئے 136 ایکٹیویشن مراکز قائم ہوں گے۔ رمضان نگہبان کارڈ پنجاب بنک کی اے ٹی ایم پر بھی ایکٹی ویٹ کیا جاسکے گا۔ بریفنگ میں بتایاکہ پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3ہزار ماہانہ کی بجائے 10ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کارڈ ہولڈرز کو کال کرکے کاؤنٹر چیکنگ کا نظام بروئے کار لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ادائیگی آسان سے آسان تر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب کی ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8 نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کی ہر تحصیل میں ”نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ کے تحت ہر روز 2 ہزار روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ”نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ”نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ کی روزانہ مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ”نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ پروگرام میں روزہ داروں کی کھجور، سموسہ، دودھ،روح افزا، کیلا اور چکن بریانی سے تواضع کی جائیگی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل ہوں گے جبکہ 50سہولت بازار 15 سہولت آن دی گو اور دیگر 11اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فری ہوم ڈیلیوری کے لئے نگہبان کارڈ سے بھی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 60 تحصیلوں میں سہولت بازار کے لئے فوری طور پر اراضی کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں سہولت بازاروں میں نرخ، صفائی، سیکورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کے لئے 1250 کیمروں کے ساتھ صوبائی مانیٹرنگ روم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں نرخ مزید کم کرانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے سٹائل لگانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں تنہا محسوس نہ کرے۔دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ صاحب ثروت افراد کو اپنے ارد گرد موجود مستحق لوگوں کو کھانا کھلانا چاہیے۔ لوگوں کی خدمت کرکے رمضان المبارک میں دنیا اور آخرت سنواری جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حدیث کا مفہوم ہے کہ روز قیامت عبادت گزار پیچھے اور اچھے اخلاق والے آگے ہوں گے۔خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے جائیں تو اللہ تعالیٰ راضی ہوتا اور رزق بڑھتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کی ذمہ داری میری ہی نہیں بلکہ ہر کمشنر، ڈی سی اور ہر افسر کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں مخلوق کی خدمت میں کسر نہ چھوڑنے کا عہد کریں۔ بیوٹیفکیشن کے لئے اچھا کام کرنے والے ڈپٹی کمشنر لائق تحسین ہیں، دیگر کارکردگی بہتر بنائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سہولت بازار پراجیکٹ کی کامیابی پر چیئرمین افضل کھوکھر اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہرضلع میں نہروں کی بھل صفائی کی بروقت تکمیل کا حکم بھی دیا۔ اجلاس میں سرگودھا میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پرناپسندیدگی اظہار کیا اور ڈی سی کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
Read Next
19 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
20 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
2 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
2 دن ago
PUNJAB ENTERS ‘NEW DIGITAL ERA’ AS CM PUNJAB LEADS AI TRAINING FOR PROVINCIAL MINISTERS
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی
Related Articles
لاہور میں بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ،پتنگوں پرکسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی جھنڈے پر بھی پابندی
2 دن ago
بے ہنگم لٹکتے تار ہٹانے کاجامع پلان،پہلے فیز میں لاہور میں تار انڈر گراؤنڈ ہوں گے،نئی ہاؤسنگ سکیموں پر سختی
5 دن ago




