کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود سے چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کی تاجر امور و مسائل کے حوالے سے ملاقات

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود سے چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے تاجر امور و مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور ڈویژن عبدالسلام عارف نے بھی شرکت کی۔ ڈویژنل انتظامیہ کے ساتھ لاھور ، شیخوپورہ ، ننکانہ کے تاجروں کے مختلف امور کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کوشش ہے تاجر امور و مسائل کے حل کیلئے بہترین رابطہ کار رکھا جائے، انتظامیہ کو ہدایت ہے تاجر امور و مسائل حل کے لئے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔ نعیم میر نے تاجروں کی جانب سے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت و انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام مسائل حل کریں گے، حکومت کے ہر عوامی مفاد کے اقدام کی مکمل حمایت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button