ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری ہے۔غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے175 املاک سربمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،نیو گارڈن ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن، نیومسلم ٹاؤن میں کارروائیاں کیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیوگارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن میں 25املاک سربمہر کر دیں۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں 29،پٹھان مارکیٹ اور اطراف میں 89دکانیں، نیومسلم ٹاؤن میں 32املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی
املاک میں نجی سکول،نجی بینک، کلینک،آٹوورکشاپ،دکانیں،دفاتر،ریستوران،گراسری سٹور، بیکری ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں /کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔