کمشنر لاہور زید بن مقصود نے جاری انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز شہر کے مختلف علاقوں، ریلوے اسٹیشن، ایل ٹی سی اڈا، بادامی باغ اڈا، ڈسپنسری کا سرپرائز دورہ کیا اور انسداد پولیو فکسڈ ٹیمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ریلوے اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر دیگر صوبوں اور شہروں کے مسافر آتے ہیں،
انہوں نے ریلوے اسٹیشن کے خارجی راستے پر مسافر بچوں کو خود چیک کیا، پولیو مارکنگ دیکھی، والدین سے بات کی اور خاص طور پر پولیو ٹیموں سے پولیو ریکارڈ چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم 22دسمبر تک جاری رہے گی، آخری دو روز کیچ اپ دن ہیں، انسداد پولیو مہم میں 22لاکھ 30ہزار 134 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے ہدف کو حاصل کیا جارہا ہے، 5825 موبائیل ٹیمز، 371 فکسڈ ٹیمز اور 214 رومنگ ٹیمز انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں، مسافر بس اڈوں، پارکس، جھگیوں اور کچی آبادیوں کو خاص طور پر ہدف کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیو مرض زندگی بھر کی معزوری ہے، بچوں کا صحتمند مستقل والدین کے ہاتھوں میں ہے، انسداد پولیو مہم کی ٹیمیں ہر دروازے پر دستک دے رہی ہیں، ان سے تعاون صحتمند پاکستان کی ضمانت ہے، مہم کی کامیابی لاہور کے ہر پانچ سال عمر سے کم بچے کو پولیو قطرے پلانے میں ہے، انسداد پولیو مہم قومی مہم ہے، پولیو ٹیمیں قومی فریضہ ادا کررہی ہیں۔