*ایل ڈی اے کی طرف سے مسیحی ملازمین اور ان کی فیملیز کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،میاں مرغوب احمداور طاہرفاروق کی شرکت*

ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں مسیحی ملازمین اور ان کی فیملیز کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق، ایل ڈی اے یونین عہدیداروں اورمسیحی ملازمین نے کرسمس کا کیک کاٹا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے مسیحی ملازمین کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ مسیحی ملازمین نے دیگر ملازمین کے شانہ بشانہ ایل ڈی اے میں بہترین فرائض انجام دیئے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کرسمس کی خصوصی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مسیحی ملازمین اور ان کی فیملیز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ مسیحی برادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے کرسمس کی مبارک بادپیش کرتے ہیں۔تحریک پاکستان میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا،ہم سب مل کر پاکستان کو آگے بڑھائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ملازمین کی ویلفیئر اور بہتری کے لیے اقدامات اولین ترجیح ہے۔ تقریب میں مسیحی ملازمین اور ان کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر مجتبی عرفات، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی کلیم یوسف،ایل ڈی اے ورکرز یونین عہدیداروں، کاشف گجر،شاہدباقر،عابدخیالی، احتشام رضوی، نویداکرام، عبدالعزیزشگری و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button