وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازکی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ کے کمرشل زون کی ری ماڈلنگ کے کام کا آغاز کر دیاہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مقامی تاجروں کے ساتھ مل کر جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ،کمرشل زون کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا آغاز کیا۔
جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کی تاجر یونین نے مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کے آغاز پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔جی ون مارکیٹ کی تاجر یونین نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا تاجروں کا دیرینہ مسلہ حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے منصوبے کے تمام آمور بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت جی ون مارکیٹ کمرشل زون کی لبرٹی مارکیٹ کی طرز پر ری ماڈلنگ کی جائے گی۔جی ون مارکیٹ، کمرشل زون میں سیوریج کی مرمت و بحالی، ٹف ٹائلز لگائی جائے گی۔مارکیٹ کے اطراف کنٹرولڈ پارکنگ ڈویلپ کی جائے گی۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون کے اطراف بکھری تاروں کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ری ماڈلنگ کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ مقامی تاجروں کے تعاون سے کمرشل زون کو ماڈل بنا رہے ہیں۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ عمیر، پراجیکٹ ڈائریکٹر، کنٹریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی ا ے نے کہا کہ ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر کام تیزی سے جاری، بیوٹیفکیشن کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔