میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے جی ٹی ایس شرافی پر ٹئیرفنڈ کے اشتراک سے لگائے گئے ہریالی حب کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن سالڈ ویسٹ طارق نظامانی و دیگر افسران موجود تھے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ اس وقت ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے چار جی ٹی ایس کی تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے۔جی ٹی ایس شرافی گوٹھ ہریالی حب میں کچرے سے آرگینک کھاد، پلاسٹک دانہ اور پلاسٹک فلیکس تیار کیا جا رہا ہے۔