سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پنچاب کے چار اضلاع میں جی ائی زیڈ کے پراجیکٹ PLG میں خواتین شہریوں کو میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے موبلائز کرنے کے لئے شروع کیا گیا اس پراجیکٹ کے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے شیخوپورہ.ٹوبہ ٹیک سنگھ.جہلم اور لاہور میں 24 خواتین کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ میٹرو پولیٹن میں کارپوریشن لاہور ٹاون ہال میں خواتین کھلی کچہریوں کی افادیت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میگا کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا
اس پنجاب کے چاروں پراجکٹ اضلاع کی مستفید ہونے والی خواتین شہریوں اور ان کھلی کچہریوں کی صدارت کرنے والے سرکاری افسران نے شرکت کی.اس کھلی کچہری میں لاہور کے علاوہ رحیم یار خان ۔حافظ اباد۔شیخوپورہ ۔جہلم۔گوجرہ۔کبیروالہ سے خواتین شریک ہوئیں۔سرکاری افسران میں اسسٹنٹ کمیشنر کینٹ فاطمہ ارشد۔ڈپٹی جیف افیسر سمن اباد حارث جلیل عزیز بھٹی ٹاون چیف افیسر اللہ دتہ۔چیف افیسر نشتر حنا فیاض ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اقصی رفیق مظہر علی ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب ۔DDLG لاہور عمران بشیر ۔سیکشن افیسر کمپنیز فوکل پرسن یوتھ انٹرن شپ پروگرام اسلم ندیم نے شرکت کی۔تمام شرکاء اور مہمان گرامی نے خواتین شہریوں کی میونسپل سروسز کی نشاندہی کرنے کے اقدام کو سراہا اور ساتھ ہی ساتھی سنگت کی اس پراجیکٹ کے تحت بڑی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری شکیل احمد میاں نے ایک سرکولر کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع میں ضلع کی سطح پر خواتین کھلی کچہریوں کے انعقاد اور خاتون سہولت مراکز کے قیام کے لئے احکامات جاری کئے ہیں