ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ،غیر قانونی تعمیرات،تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ہاؤسنگ سیون اور انفورسمنٹ سکواڈ نے جوہر ٹاؤن میں بلاک سی ون اور بلاک ڈی ٹو میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن میں پولیس، انفورسمنٹ سکواڈ اور بھاری مشینری نے حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید نے واگزار کرائی گئی املاک بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آپریشن میں ایک ایک کینال کے 9 پلاٹ، 12 مرلے کے 16 پلاٹ سے تجاوزات و قبضہ ختم کروایا گیا ہے۔آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کی قیمتی اراضی پر بنی عارضی اور پختہ تجاوزات ختم کر دی گئیں ہیں۔آپریشن کے دوران جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس سے ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی کو واگزار کروایا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے قیمتی پراپرٹیز کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ واگزار کرائی گئی جگہ پر ایل ڈی اے کی ملکیت کا بورڈ آویزاں کیا جائے، فینسنگ کی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں ایل ڈی اے ملکیتی پلاٹس پر فوری آپریشن کر نے ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق ہدایت کی کہ مرحلہ وار بلاکس کو قبضوں و تجاوزات سے کلیئر کرایا جائے، چار دیواری اور فینسنگ کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button