لاہور پریس کلب کے سامنے مقتولہ شمائلہ کے لواحقین کا مقدمہ درج نہ ہونے پر پولیس کیخلاف احتجاج

لاہور ٟٞ غازی روڈ جاوید کالونی لاہور میں دن دہاڑے خاتون کا قتل، پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری، اعلیٰ افسران بھی دادرسی نہ کر سکے۔ لواحقین کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ’ مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے جہانگیر خان ولد بشیر احمد نے بتایا کہ 28 مارچ 2025ئ کو دن دہاڑے میری شادی شدہ بیٹی شمائلہ زوجہ مظہر حسین کو گھریلو جھگڑے پر شوہر ملزم مظہر حسین نے اپنے بیٹے رضوان اور والد ظہور سے مل کر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ اس حوالے سے متعلقہ پولیس سٹیشن تھانہ فیکٹری ایریا کو مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد ہم نے پولیس کے اعلیٰ افسروں کو بھی درخواستیں دیں مگر تاحال ہمارا مقدمہ درج ہوا نہ ہی ملزم گرفتار ہو سکے ہیں۔ مدعی جہانگیر خان نے روتے ہوئے بتایا کہ ملزم جرائم پیشہ لوگ ہیں اور آئے دن ہمیں بھی قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہماری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز’ آئی جی پنجاب عثمان انور اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے

جواب دیں

Back to top button