اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرکاری فنڈز خوردبرد کرنے والےچیف آفیسر ضلع کونسل میانوالی اور اس کے سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کر لیا۔
ملزم رانا محبوب عالم، چیف آفیسر اور ذوالفقار علی، سابقہ سپرنٹنڈنٹ ضلع کونسل میانوالی نے جعلسازی سے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں نکلوا کر خورد برد کر لیں تھیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میانوالی میں مقدمہ نمبر 7/2024 درج تھا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی۔