ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت سپورٹس کمپلیکس بارے اہم اجلاس،سبزہ زار، گلبرگ، اسلامیہ گراؤنڈ اور تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس بارے بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سبزہ زار، گلبرگ، اسلامیہ گراؤنڈ اور تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سپورٹس کمپلیکسز کے انتظامی و آپریشنل امور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس کمپلیکسز کی ممبر شپ آسان بنائی جائے۔سپورٹس کمپلیکسز کی ممبرشپ میں فیملی ممبر شپ کے علاؤہ انفرادی ممبرشپ کا بھی آغاز کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ خواتین اور طلباء و طالبات کے لیے خصوصی ممبرشپ بھی متعارف کروائی جائے۔سپورٹس کمپلیکسز میں تعلیمی میدان اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں واضح پوزیشن حاصل لینے والوں کو اعزازی ممبر شپ دی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز کا مقصد شہریوں کو بہتر سروسز فراہم کرنا ہے۔شہریوں میں جسمانی و کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سپورٹس کمپلیکس کو مزید فعال بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سپورٹس کمپلیکسز کے عملے سے متعلقہ مسائل بھی جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر سپورٹس کمپلیکس، ڈائریکٹر ایس پی یو اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button