سرکاری خزانے کو دو کروڑ سے زائد کا نقصان،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان اور ماتحت افسران کے خلاف مقدمہ درج

اینٹی کرپشن ملتان نے چیف آفسیر میونسپل کارپوریشن ملتان اقبال خان،ایم او فنانس فرخ گلزار،اے ایم او عبدالمجید قیصرانی،ڈی ایم او عباس سرور نقوی،میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر زاہد قیوم،سب انجینئر خضر خان،سرکاری ٹھکیدار صدیق اور پرائیویٹ کالونی مالک سمیت آٹھ افراد کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا۔۔

تمام افسران کا ٹھکیداروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے سرکاری خزانے کو دو کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے اینٹی کرپشن حکام نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button