صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری لگائی۔ لیگی مردو خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ روزمرہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ، اعتماد کا رشتہ برقرار رہے گا۔ موجودہ معاشی مشکلات ، خلیجی جنگ کا شاخسانہ ہے۔پٹرول کی قیمت میں رعایت سے وزیر اعظم پاکستان نے عوامی مشکلات میں واضح کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کابینہ بھی اپنی تنخواہوں کو عوامی ریلیف کیلئے جمع کروا رہی ہے۔ انشاء اللہ جلد تیل مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کسی صورت عوام کو مشکلات میں دھکیلنا نہیں چاہتی، عوامی خدمت اور ترقی کا سفر آسان نہیں، بھرپور محنت اور قربانی درکار ہے۔ لیگی کارکنان نے حلقے میں ترقیاتی کاموں پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*عمان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین*
4 دن ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
5 دن ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
5 دن ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
6 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
Related Articles
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
6 دن ago
*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
2 ہفتے ago




