وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے روشن ویژن کے تحت لاہور شہر کی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، جس کے تسلسل میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل رائیونڈ کا تفصیلی دورہ کر کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے مختلف منصوبوں پر جاری پیشرفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ، ڈپٹی ایم ڈی واسا، ڈپٹی سی او ایل ڈبلیو ایم سی اور نیسپاک حکام بھی ان کے ہمراہ تھے، جہاں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے یونین کونسل 268 پاجیان میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 کے تحت مقررہ 60 اسکیموں میں سے 17 اسکیمیں کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے فیلڈ دورے کے دوران گلیوں کی تعمیر، ڈرینج سسٹم اور واٹر سپلائی کے کاموں کے معیار کو خود چیک کیا اور واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام انتہائی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے جس کا مقصد شہریوں کے معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں میں شفافیت اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کیونکہ اس پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے مزید تاکید کی کہ نیسپاک ان منصوبوں کے پائیدار ہونے کی کڑی نگرانی کرے تاکہ سرکاری وسائل کا درست استعمال اور عوام کو دیرپا ریلیف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
Read Next
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،6 سربمہر
4 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے اکتوبر کا شیڈول جاری کر دیا*
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا،5ایکڑ اراضی واگزار
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،6 سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار
1 ہفتہ ago
تجاوزات کے خلاف اتوار کے روز میں گرینڈ آپریشن،میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن سے تجاوزات کا صفایا
1 ہفتہ ago


