وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’محفوظ پنجاب‘‘ کے تحت محفوظ معاشرے کی تعمیر اور ہر ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس ریزیلینس کور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستے نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو سلامی پیش کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس کے جدید آلات کی نمائش کا معائنہ کیا۔ جدید آلات میں ایئر لفٹ ڈرون، آئی ای ڈی بم ڈسپوزل ڈرون، بم ڈسپوزل روبوٹ، اینٹی ڈرون گن، الیکٹرک سائرن، بم ڈسپوزل سوٹ، بمب بلینکٹ، مائن ڈیٹیکٹرز، سنیک کیمرے، ہک اینڈ لائن کٹ، موبائل بم ڈسپوزل بائیکس اور آگ بجھانے کے آلات شامل تھے۔ سیکرٹری داخلہ نے ہیڈکوارٹر کے تزئین و آرائش شدہ بلاک کا بھی افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس تسنیم علی خان اور ضیغم نواز نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ سول ڈیفنس ریزیلینس کور محفوظ، باصلاحیت اور ذمہ دار پنجاب کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ سول ڈیفنس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 50 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید آلات خریدے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سول ڈیفنس کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔ جدید ایئر لفٹ ڈرون دشوار گزار مقامات پر مصیبت میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے اور 200 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ امن اور جنگ کے دنوں میں سول ڈیفنس کی اہمیت یکساں ہے اور ہر ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس ضلعی انتظامیہ کا ہراول دستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سول ڈیفنس رضاکاروں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے اعزازیہ میں اضافہ کیا ہے۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہری اپنی صلاحیت کے مطابق سول ڈیفنس میں بطور رضاکار شمولیت اختیار کریں۔ اب تک ساڑھے 3 لاکھ سے زائد شہری بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ تمام سول ڈیفنس رضاکاروں کو بیسک لائف سپورٹ کی تربیت دی جارہی ہے تاکہ قدرتی آفات، حادثات یا بیماری کی صورت میں انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ شہری سول ڈیفنس کا حصہ بننے کیلئے آن لائن پورٹل VCD.HOME.GOP.PK پر بطور رضاکار رجسٹریشن کروائیں۔
Read Next
1 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
2 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
3 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
Related Articles
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
4 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
5 دن ago
پنجاب حکومت نےضلعی انتظامیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سلب کر لئے،صوبہ کی تاریخ کےکمزور ترین لوکل گورنمنٹ سسٹم پر خصوصی رپورٹ
5 دن ago



