بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے مکہ کالونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز اور چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایات پر بلوچ روڈ مکہ کالونی تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا
۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل نے آپریشن کی نگرانی کی۔آپریشن انچارج شہزاد رسول کی قیادت میں اسکواڈ نے تجاوز کنندگان کا سامان قبضہ میں لے کر ضبط کر کیا۔






