کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں ملازمین کثیر تعداد میں شرکت کیں ‘ اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن کے آفس سے باچا خان چوک تک ریلی نکالی گئی اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے اس موقع پر مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں نے ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود اپنے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کو ثابت قدمی اور حوصلے کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب طاقت کو قانون پر، جبر کو انصاف پر اور قبضے کو عوامی خواہشات پر مسلط کر دیا جائے تو قومیں اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیرکے عوام پر بھارت کے ظلم وستم خصوصاً گزشتہ سات سالوں سے بھارتی حکومت کی طرف سے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی شدید الفاظ میں مذمت کیں۔
Read Next
4 ہفتے ago
نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی بیوٹیفکیشن کا فیصلہ، منصوبے پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔۔ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر پشاور
مئی 13, 2026
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں ملک نوید اعوان مرحوم کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام
مئی 4, 2026
پشاور میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے کمشنر ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
اپریل 23, 2026
میونسپل تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے’ایڈمنسٹریٹر / ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان
اپریل 1, 2026
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں درپیش ریونیو کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر کیپٹن (ر)ثنا اللہ خان
Related Articles
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ،ایڈمنسٹریٹر نے احکامات جاری کر دیئے
مارچ 27, 2026
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کاریونیو بڑھانےکیلئےتمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ایڈمنسٹریٹر کیپٹن(ر)ثناء اللہ خان
مارچ 27, 2026
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے نئے ایڈمنسٹریٹر ثناء اللہ خان نےعہدے کا چارج سنبھال لیا۔
مارچ 26, 2026



