​پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلو گرام مقرر،روٹی 15 روپے میں ملے گی،نوٹیفکیشن

​پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کر دیئے گئے ہیں-ترجمان محکمہ فوڈ سیفٹی کے مطابق ​گندم کی نئی قیمتوں کے اطلاق کا فوری حکم جاری کیا گیا ہے۔پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی ریلیز پرائس کا نیا ریٹ جاری کیا گیا-

​نوٹیفکیشن محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا-ترجمان کے مطابق ​وفاق کی حکومت پنجاب کو پاسکو (PASSCO) سے گندم کی خریداری کی فوری ہدایت کی گئی ہے-​پنجاب کو گندم کی 3 لاکھ میٹرک ٹن فراہمی کی منظوری دے دی گئی-ترجمان محکمہ فوڈ سیفٹی کے مطابق

محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب پاسکو سے 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم پہلے ہی حاصل کر چکا ہے-

​پاسکو سے گندم کی فی 40 کلوگرام قیمت 4,150 روپے مقرر ہے۔​ای سی سی کے 28 جنوری 2026 کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں-​صوبہ میں آٹے اور گندم کی مسلسل اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے۔پاسکو سے گندم کی فراہمی سے صوبہ میں اٹا وافر اور قیمت مستحکم ہوگی اور روٹی کی فراہمی 15 روپے میں یقینی بنائی جائے گی ۔وفاقی وزارت غذائی تحفظ

​حکومت پنجاب کی 8 لاکھ میٹرک ٹن مانگ کے مقابلے میں 5 لاکھ 33 ہزار 440 میٹرک ٹن گندم مختص ہے۔​وزارتِ قومی غذائی تحفظ کا حکومتِ پنجاب کو خریداری شیڈول اور ایڈوانس ادائیگی فوری جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button