وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق یومِ آزادی کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے تمام ہارٹیکلچر اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ہارٹیکلچر ایجنسیاں 14 اگست کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کریں اور عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ سرکاری عمارات، پارکس، تفریحی مقامات اور دیگر اہم مقامات کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات میں قومی جذبے، اتحاد، امن، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے پیغام کو نمایاں کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پارکس اور تفریحی مقامات پر یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ شہری بالخصوص بچے اور نوجوان قومی جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی میں شریک ہو سکیں۔ تمام متعلقہ ادارے عوامی سہولت کے پیش نظر صفائی، تزئین و آرائش اور شہری سہولیات کے خصوصی انتظامات بھی یقینی بنائیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منعقد کرتے ہوئے پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے تمام ہارٹیکلچر ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ 14 اگست کی تقریبات اور سرگرمیوں کی مؤثر میڈیا اور سوشل میڈیا کوریج بھی یقینی بنائی جائے تاکہ قومی دن کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچایا جا سکے۔نورالامین مینگل نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اتحاد، امن، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تمام متعلقہ ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت تقریبات کا انعقاد کریں اور شہریوں کو بہترین ماحول اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
ورلڈ بینک کی پنجاب انکلوسِو سٹیز پروگرام کے لئے 375 ملین ڈالر کی معاونت،وفد کی سیکرٹری ہاؤسنگ سے ملاقات
2 دن ago
*ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی زیر صدارت جدید اور پائیدار ہاؤسنگ منصوبوں کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس*
2 دن ago
*پاکستان کا سعودیہ اور ترکی سے برادرانہ اتحاد امت مسلمہ کیلئے امید کا روشن مینار ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
2 دن ago
*اے ڈی بی وفد کا پنجاب واسا ہیڈکوارٹرز کا دورہ*
5 دن ago






