وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت سیکرٹریز حکومت کا اجلاس وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ظہیر الدین قریشی، سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار محمد ظفر، پرنسپل سیکرٹری سردار عدنان خورشید سمیت محکمہ جات کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح سسٹم میں اصلاحات لا کر عام آدمی کیلئے آسانیاں اور نئے مواقع پیدا کرنے ہیں۔ درپیش چینلجز کو بیوروکریسی کے تعاون سے حل کرینگے۔ ہماری کارکردگی گراونڈ پر نظر آئے گی۔ بیوروکریسی کے کندھوں پر اہم زمہ داریاں ہیں۔ ٹیم ورک کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ وزیراعظم افتخار گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کیلئے کام کرنے آئے ہیں ۔نوجوانوں کےلیے یوتھ انگیجمنٹ پروگرام لاںٔیں گے ۔ ریاست میں بے روزگاری ایک بڑا چیلنج ہے ۔سوشل سیکٹر کے اندر ڈیمانڈ بیس سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ عام آدمی کوسفری سہولیات، صحت کی سہولیات میں ریلیف دیں گے۔وزیراعظم نے بیوروکریسی کو ہدایت کی کہ وہ 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کردیں ۔انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا ایجنڈا عام آدمی کا ایجنڈا ہے، عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی، آزاد کشمیر کی عوام کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کی بہتری کیلئے آںٔے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے سے ہماری جماعت کی مرکزی قیادت کی کشمیر سے سنجیدگی کا اندازہ ہوتا ہے۔
Read Next
4 دن ago
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد افتخار گیلانی کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے پہلی ملاقات
1 ہفتہ ago
چوہدری طارق فاروق قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کے سپیکر منتخب ہو گئے
1 ہفتہ ago
جشن آزادی کے سلسلے میں ”آزادی فیسٹیول اور یوم دفاع“ کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پندرہ روزہ ”سلام کراچی“ تقریبات کا آغاز
2 ہفتے ago
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
3 ہفتے ago
ٹمپرنگ کرکے نتائج بدلے گئے،ری کاونٹنگ میں کامیاب نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا،محسن عزیز کا پی پی قیادت کو چیلنج
Related Articles
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس
جولائی 29, 2026
الیکشن کمیشن نے میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں سے کامیاب امیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.
جولائی 29, 2026




