"بسنت پورٹل 2027” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 5 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز

لاہور میں "محفوظ بسنت 2027” کے انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ نے رجسٹریشن کے لئے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خصوصی پیغام میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن کے عمل کا اعلان کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق "بسنت پورٹل 2027” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 5 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے۔ لاہور بھر میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کے لئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے اور صرف این او سی یافتہ مینوفیکچررز ہی پتنگ سازی کا سامان تیار کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ڈی سی لاہور نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے صرف منظور شدہ سائز کی پتنگوں اور سوتی ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مینوفیکچرنگ سائٹس کی کڑی مانیٹرنگ کریں گی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد پتنگ بازی کے روایتی حسن کو سخت حفاظتی ضوابط اور جدید پروٹوکولز کے ساتھ بحال کرنا ہے تاکہ شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔

جواب دیں

Back to top button