*دیہی علاقوں میں واقع مریم نوازہسپتالوں میں 78لاکھ24ہزار سے زائد مریضوں کا علاج*

پنجاب کے رورل ہیلتھ سینٹرمریم نوازہسپتالوں میں تبدیل ہونے کے بعد جوہری تبدیلی رونما ہوئی،دیہی علاقوں میں واقع مریم نوازہسپتالوں میں 78لاکھ24ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دیہات کے مریم نوازہسپتالوں کی اوپی ڈی میں 52لاکھ 51ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا- 32944نارمل ڈلیوری ہوئیں -رورل ہیلتھ سنٹر میں سرجری کی سہولت نہیں تھی، آر ایچ سی کو مریم نوازہسپتال میں بدلنے کے بعد میجر سرجری بھی شروع ہوئی اور 50348کامیاب آپریشن کئے گئے -بریفنگ میں بتایا گیاکہ مریم نوازہسپتالوں میں 2لاکھ87ہزار سے زائد نارمل سرجری بھی کی گئیں -پنجاب کے مریم نوازہسپتالوں میں 15لاکھ83ہزار سے زائد مریضوں کے پتھالوجی ٹیسٹ کئے گئے -دیہات کے ہسپتالوں میں اب باقاعدہ طورپر سی بی سی،ایل ایف ٹی،آر ایف ٹی، ایچ سی وی،ای ایس آر اوردیگر ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے -6لاکھ18ہزار سے زائد مریضوں کے الٹراساؤنڈ،ای سی جی سمیت دیگر ریڈیالوجی ٹیسٹ کئے گئے -خصوصی اجلا س میں سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب نے آؤٹ سورس،رورل ہیلتھ سینٹر /مریم نوازہسپتالوں پر بریفنگ دی-

جواب دیں

Back to top button