محمد نواز گوندل نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے۔گزشتہ روز حکومت پنجاب نے انہیں لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں ایگزیکٹوڈائریکٹر تعینات کیا تھا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کی حیثیت سے محمدنواز گوندل ٗ زبان و ادب اور فن و ثقافت کے فروغ کے لئے پُر عزم ہیں۔محمد نواز گوندل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر کہا کہ الحمراء کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔محمد نواز گوندل مختلف انتظامی عہدوں پر کامیابی سے اپنے فرائض نبھا چکے ہیں۔محمد نواز گوندل ٗ محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ٗ اپنی ذمہ داریاں بخوبی احسن ادا کر چکے ہیں۔ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن (ایل ڈی اے)،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و دیگر اہم عہدوں پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ترجمان الحمراء کے مطابق الحمراء کی مسلسل کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لئے محمد نواز گوندل کی تعیناتی اہم قدم ہے۔
Read Next
اگست 12, 2026
پنجاب میں اہم سیٹوں پر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس افسران تعینات،پی ایم ایس ایسوسی ایشن نے اہم حقائق جاری کر دیئے
جولائی 23, 2026
سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ احمد حسان کی قونصلیٹ جنرل آف ترکیہ مہمت ایمن سمسیک سے ملاقات
جون 23, 2026
*پنجاب میں لینڈ یوز قوانین کے مؤثر نفاذ کیلئے جدید مانیٹرنگ نظام،پی ایم یو ایل جی اینڈ سی ڈی کا بڑا کارنامہ*
جون 15, 2026
بزرگوں سے بدسلوکی کی روک تھام کا عالمی دن،بزرگوں سے بدسلوکی کی شکایات کے فوری اندراج کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے اور موبائل ایپ تیار کرنے کا مطالبہ
اپریل 15, 2026
*لاہور پریس کلب میں نیوٹریشن میڈیکل کیمپ*
Related Articles
*مرکز ابراہیم ٹاؤن شپ میں تقریب تکمیل قرآن مجید ۔* تحریر و اہتمام۔مہر عبدالروف ۔تعاون عمر بن اے ڈی شیخ ۔طلحہ رؤف ۔شبیر بھٹی
مارچ 19, 2026
*فیصل آباد میں پانی کا بحران — موسمیاتی تبدیلی ایک خاموش آفت* تحریر: انجینئر غلام شبیر، ڈاکٹر محمد سہیل ساجد
جنوری 15, 2026
پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے سالانہ انتخاب 2025-2026 میں جرنلسٹ پینل کے چاروں امیدوار بلا مقابلہ منتخب
دسمبر 12, 2025
