کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کا ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن کا تفصیلی دورہ

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاون کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر محمد اکبر، بورڈ آف گورنرز کے ارکان اور پرنسپل ڈی پی ایس بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے جونیئر سیکشنز، گرلز و بوائز ہائی سکول سیکشنز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹیچرز اسٹاف سے ملاقات کی اور اکیڈیمک پراگریس پر اساتذہ سے تجاویز لیں۔ کمشنر لاہور نے کلاسز میں عملی ٹیچنگ میتھڈالوجی کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ ڈی پی ایس سکول و کالج تعلیمی سرگرمیوں کا حامل بہترین ادارہ ہے، ڈی پی ایس ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین پوزیشنز لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈی پی ایس کی تمام سائنس و آئی ٹی لیبز کو ریسرچ کیمطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے، تعلیمی عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے جدید ٹیچنگ میتھڈولیجیز پر کام کررہے ہیں، اساتذہ و سٹوڈنٹس اور ماہرین تعلیم کے درمیاں اکیڈیمک انٹر ایکٹو سیشنز سے ہی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ اساتذہ پاکستان کے روشن مستقبل کی تعلیم و تربیت کیلئے پوری محنت کررہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button